ولیمسن کے بعد شکیب الحسن بھی ’’آئی پی ایل‘‘ سے باہر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر ہوگئے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی نمائندگی اور ذاتی وجوہات کے باعث شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آگاہ کردیا ہے۔انتظامیہ کی منظوری ملنے کے بعد فرنچائز متبادل کی تلاش کا عمل شروع کرے گی۔ اس سے پہلے وکٹ کیپر بلےباز لٹن داس بھی آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے باعث پنجاب کنگز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے، شیکب الحسن اور لٹن داس دونوں پلئیرز آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔بنگلہ دیش کو 9، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنا ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے، ورلڈکپ سے قبل سینئر کرکٹر کی انجری نے بورڈ کو بھی پریشان کردیا ہے
Posts
Showing posts with the label #kanewilliamson #ipl2023 #injured #ipl #cricket #sports #sportsnews