Posts

Showing posts with the label #pakistan #pakistancricket #cricketcoach #coaching #pcb #pcbchairman #najamsethi #babarazam #kingbabar
Image
  قومی کرکٹ ٹیم کے غیر اعلانیہ ہیڈکوچ مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ دیگر عملہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پہلے ہی پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ موجود ہے۔ پی سی بی حکام اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتوں کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، مکی آرتھر کی سفارشات پر ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک کا تقرر پہلے ہی کیا جاچکا ہے، جو اس وقت قومی اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں بولنگ کوچ مورنی مورکل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ مکی آرتھر صرف ڈاربی شائر کی نوکری سے فراغت کے دنوں میں ذاتی طور پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔