Posts

Showing posts with the label #shadabkhan #sitara #cricket #pakistan #pakistancricket #icc #pcb #pakvsnz
Image
  شاداب کا ستارہ گردش میں آتے آتے رہ گیا قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا ستارہ گردش میں آتے آتے رہ گیا، نائب کپتانی بچ گئی۔ورلڈکپ سے قبل شاداب خان کو   آرام نہ دینے کا بابر اعظم کا مشورہ بھی سلیکٹرز نے تسلیم کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں شاداب خان کو آرام دینے کا ذہن بنا لیا تھا، انھیں افغانستان سے میچز میں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی لیکن ٹیم سیریز میں شکست کھا بیٹھی،اس دوران ایک میڈیا کانفرنس میں شاداب نے یہ بھی کہا کہ اب لوگوں کو آرام کرنے والے بابر اعظم اور محمد رضوان کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔ اس بیان کو اعلیٰ حلقوں نے پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا، شاداب کو آرام دینے اور نائب کپتانی سے محروم کرنے کی خبریں جب لیک ہوئیں تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ سابق ٹیسٹ اسٹارز نے بھی اس کی مخالفت کر دی، ٹویٹر پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کےخلاف ٹرینڈ تک چل گیا، ایسے میں حکام نے فیصلہ تبدیل کر لیا، بابر اعظم کی حمایت بھی شاداب کے کام آ گئی۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے بورڈ پر زور دیا کہ ورلڈکپ سے قبل مزید ...