ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا غرور
خاک میں مل گیا، بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میں 4 وکٹ سے فتحیاب ہوکر ٹرافی قبضے
میں کرلی۔
دوسرے ٹی 20 میں انگلش بیٹنگ لائن
بنگلہ اسپنر مہدی حسن مرزا کے سامنے ریت کی دیوار بن گئی، پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز
میں 117رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
بین ڈکٹ 28 رنز بناکر ٹاپ اسکورر
ثابت ہوئے، اوپنر فل سالٹ نے 25 رنز بناکر کچھ ہمت دکھائی، معین علی 15، سام کرن
12 اور ریحان احمد 11 رنز کے ہمراہ انفرادی اسکور کودہرے ہندسے تک پہنچا پائے، 13
رنز بطور ایکسٹراز انگلش ٹیم کو ملے، مہدی حسن نے 12رنز دیکر4 وکٹیں حاصل کیں،
شکیب الحسن اور حسن محمود نے بھی ایک ایک وکٹ اپنے نام کی، بنگلہ دیش کے پیسرز
تسکین احمد اور مستفیض الرحمن نے بھی ایک ایک پلیئر کو پویلین واپس روانہ کیا۔
میزبان بنگلہ دیشن نے مقررہ ہدف 18.5
اوورز میں 6 وکٹ پر 120 رنز بناکر حاصل کرلیا، نجم الحسن شانتو نے 47 گیندوں پر 46
رنز ناٹ آئوٹ کی شاندار اننگز کھیلی ، اس اننگز میں 3 چوکے شامل رہے، مہدی حسن
مرزا نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی جوہر دکھاتے ہوئے 20 رنز بنائے، توحید حیدری
17 رنز بناکر نمایاں رہے، شکیب الحسن اس
میچ میں کامیاب نہیں ہو سکے اور صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے، اوپنرز لٹن داس
اور رونی تعلقدار نے یکساں طور پر 9، 9 رنز بنائے، انگلیڈ کے بولرجوفرا آرچر نے
13 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، معین علی، سام کرن اور ریحان احمد نے بھی ایک
ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments
Post a Comment