بھارت میں شیڈول  ون ڈے ورلڈکپ 2023کی ممکنہ تاریخیں اور وینیوز شارٹ لسٹ

بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا ممکنہ طو پر آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جن وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا ان میں بنگلورو، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، اندور، راجکوٹ، ممبئی اور احمد آباد شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 46 دنوں کے دوران 48 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ایک سال قبل کیا جاتا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت سے منظوری ملنے کا انتظار ہے، جس میں دو اہم مسائل ٹورنامنٹ کے لیے ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ویزا کلیئرنس ہے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی ایونٹ کے میزبان ملک کو حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ لینا ہوتی ہے تاہم ہندوستان کے قوانین اس طرح کی ٹیکس چھوٹ کی اجازت نہیں دیتے جس کا تقاضہ آئی سی سی کی طرف سے کیا گیا ہے، اگر بی سی سی آئی ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو آئی سی سی کو نشریاتی آمدنی پر 21.84 فیصد ٹیکس کی مد میں 116 ملین ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے جو بی سی سی آئی اور دوسرے تمام ممبر ممالک کو برداشت کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے ساتھ 2014 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کے معاہدے پر سائن کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے ابھی تک ایونٹ کا حصہ تمام ممبر ممالک کی ٹیموں، آفیشلز، میڈیا اور فینز کے لیے ویزوں کے یقینی اجرا کے بارے میں بھی لیٹر جمع نہیں کروایا، جس کی یقین دہانی گزشتہ اجلاسوں میں کی گئی تھی۔


Comments

Popular posts from this blog