بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری

ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں روٹھی فارم کو منانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔ آسٹریلیا سے جاری ہوم  ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی اب تک 13، 22، 20، 44 اور 12 رنز ہی  بنا پائے ہیں ۔ ویرات کوہلی کی خراب فارم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے  ٹیسٹ میچز کی  گزشتہ 20 اننگز میں صرف ایک ففٹی ہی بنا سکے ہیں۔بنگلہ دیش کےخلاف   کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں  ویرات کوہلی نے اپنی اننگز میں   1، 24، 19 ناٹ آؤٹ اور 1 رنز اسکور کئے ، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ویرات کوہلی  20 اور 11رنز بنا سکے ۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں انہوں نے  13، 23 اور 45 رنز اسکور کئے ۔ جنوبی افریقہ سے کھیلی گئی سیریز میں ویرات کوہلی  نے  29، 79، 18اور 35 رنز بنائے،جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف36 اور صفر  رنز ویرات کوہلی کی کارکردگی کا حصہ رہے ۔

Comments

Popular posts from this blog