بڑے ہدف کے
باوجود کوئٹہ سے کیوں ہارے؟بابر اعظم نے
شکست کی وجہ بتا دی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ کے
بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ
ہم نے ہر طرح کی باؤلنگ کی لیکن جیسن رائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بہت اچھا
کھیلا، پنڈی کی وکٹ بیٹنگ کے لئے ہمیشہ سے موضوع ہوتی ہے، جس کا فائدہ ہم نے
اٹھایا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے
کہا کہ اتنے بڑے اسکور کے باوجود شکست پر
مایوسی ہوئی مگر اگلے میچز میں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔بابر اعظم
نے مزید کہا کہ شکست میں ہماری غلطیاں بھی بہت تھیں، جن پر آئندہ قابو پانے کی
کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اچھا اور خراب چلتا رہتا ہے، کوشش کریں گے کہ
متحد رہیں ، ہم باؤلنگ میں اچھا کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن نہیں کرپائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی
اننگز کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں 100 کرنے کی خواہش
تھی، اللہ نے کرم کیا اور کامیابی ملی۔ پی ایس ایل میں جو کھلاڑی اچھا کھیل رہے
ہیں وہ آگے چل کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
Comments
Post a Comment