PSL goes global, Lahore Qalandars Fever grips German football Club
پی
ایس ایل کا اثر جرمن فٹبال میں بھی نظر آنے لگا
ناظرین پی ایس
ایل 8 کے مقابلے جاری ہیں ۔ ساری دنیا میں پی ایس ایل ایک مشہور برانڈ بن چکا ہے اور دنیا بھر کے لوگ پی ایس ایل کے میچز
دیکھتے ہیں ۔ صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ بڑی بڑی Celebrities بھی پی ایس ایل کے جنون میں مبتلا
ہیں ۔ ناظرین حالیہ دنوں جرمنی کے ہیرتھا برلن کلب نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی
جس میں کیون پرنس گول کے بعد جشن پاکستان
کے فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے انداز میں منارہے
ہیں۔ اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی اس تصویر میں پاکستانی پیسر اور جرمن فٹبالر
دونوں کی تصاویرکو ساتھ دکھایا گیا ہے اور
ساتھ ہی لاہور قلندرز کو بھی اس تصویر میں
ٹیگ کیا گیا ہے، اس تصویر کے پیغام میں
لکھا گیا کہ کیون پرنس پر پی ایس ایل 8کا جنون
چھاگیااور ساتھ ساتھ یہ بھی پوچھا گیا کہ
جشن منانے کا انداز کس کا زیادہ بہتر ہے۔ناظرین آپ بھی Comment
Section میں بتائیے گا کہ جشن منانے کا ایکشن کس کا زیادہ بہتر تھا؟
Comments
Post a Comment