Posts

Image
  Asia Cup 2023 Najam Sethi hits back at Asian Cricket Council پاکستان کی بائیکاٹ کی دھمکی بھارت کو بیک فٹ پر لے آئی، بھارت نے ایشیاکپ کے ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ پر آمادگی ظاہر کردی ۔  بلیو شرٹس اپنے میچز کسی اور ملک میں   کھیلے گی جبکہ دیگر ٹیمیں پاک سرزمین پر اپنے میچز کھیلیں گی۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں آئی سی سی میٹنگ کے اطراف میں ہونے والی ملاقات میں ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران نے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان سے کہا گیا کہ میزبانی سے دستبردار ہو کر اسے سری لنکا یا بنگلہ دیش سے تبدیل کرلے،2 سال بعد شاید پاک بھارت تعلقات بہتر ہوچکے ہوں تب اپنے ملک میں ایشیاکپ کا انعقاد کرلے،البتہ پی سی بی حکام نے سختی سے یہ تجویز مسترد کرتے ہوئے یہ دھمکی دے دی کہ اگر ایسا کرنا ہے تو ہمارے بغیر ہی ایونٹ کا انعقاد کروالیں۔ جس پر جواب دیا گیا کہ سوچ لیں اس سے آپ کو 3 ملین ڈالرز کا تو فوری نقصان ہوجائے گا مگر پاکستان نہ مانا اور کہا کہ ہمیں پیسے نہیں اپنے شائقین کے جذبات کا خیال رکھنا ہے۔  ہم بھارت کی مجبوری سمجھتے ہیں مگر اس مسئلے کو اب حل ہوجانا چاہیے کیونکہ آگے ورلڈکپ ...
Image
  بھارت میں شیڈول   ون ڈے ورلڈکپ 2023 کی ممکنہ تاریخیں اور وینیوز شارٹ لسٹ بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا ممکنہ طو پر آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جن وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا ان میں بنگلورو، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، اندور، راجکوٹ، ممبئی اور احمد آباد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 46 دنوں کے دوران 48 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ایک سال قبل کیا جاتا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت سے منظوری ملنے کا انتظار ہے، جس میں دو اہم مسائل ٹورنامنٹ کے لیے ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ویزا کلیئرنس ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی ایونٹ کے میزبان ملک کو حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ لینا ہوتی ہے تاہم ہندوستان کے قوانین اس طرح کی ٹیکس چھوٹ کی اجازت نہیں دیتے جس کا تقاضہ آئی سی سی کی طرف سے کیا گیا ہے، اگر بی سی سی آئی ٹیکس چھ...
Image
  ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا غرور خاک میں مل گیا، بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میں 4 وکٹ سے فتحیاب ہوکر ٹرافی قبضے میں کرلی۔ دوسرے ٹی 20 میں انگلش بیٹنگ لائن بنگلہ اسپنر مہدی حسن مرزا کے سامنے ریت کی دیوار بن گئی، پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 117رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ بین ڈکٹ 28 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے، اوپنر فل سالٹ نے 25 رنز بناکر کچھ ہمت دکھائی، معین علی 15، سام کرن 12 اور ریحان احمد 11 رنز کے ہمراہ انفرادی اسکور کودہرے ہندسے تک پہنچا پائے، 13 رنز بطور ایکسٹراز انگلش ٹیم کو ملے، مہدی حسن نے 12رنز دیکر4 وکٹیں حاصل کیں، شکیب الحسن اور حسن محمود نے بھی ایک ایک وکٹ اپنے نام کی، بنگلہ دیش کے پیسرز تسکین احمد اور مستفیض الرحمن نے بھی ایک ایک پلیئر کو پویلین واپس روانہ کیا۔ میزبان بنگلہ دیشن نے مقررہ ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹ پر 120 رنز بناکر حاصل کرلیا، نجم الحسن شانتو نے 47 گیندوں پر 46 رنز ناٹ آئوٹ کی شاندار اننگز کھیلی ، اس اننگز میں 3 چوکے شامل رہے، مہدی حسن مرزا نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی جوہر دکھاتے ہوئے 20 رنز بنائے، توحید حیدری 17 رنز بناکر نمایاں رہے، شکیب الحسن اس ...
Image
  اللہ پر توکل حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ   میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اگر تم اللہ تعالیٰ پر ایسے ہی توکل کرو جیسا کہ اس پر توکل کرنے کا حق ہے، تو وہ تم کو ایسے رزق دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے، وہ صبح میں خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر لوٹتے ہیں ۔          (سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 4164)
Image
  بڑے ہدف کے باوجود کوئٹہ سے کیوں ہارے؟ بابر اعظم نے شکست کی وجہ بتا دی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر طرح کی باؤلنگ کی لیکن جیسن رائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بہت اچھا کھیلا، پنڈی کی وکٹ بیٹنگ کے لئے ہمیشہ سے موضوع ہوتی ہے، جس کا فائدہ ہم نے اٹھایا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا   کہ اتنے بڑے اسکور کے باوجود شکست پر مایوسی ہوئی مگر اگلے میچز میں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ شکست میں ہماری غلطیاں بھی بہت تھیں، جن پر آئندہ قابو پانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اچھا اور خراب چلتا رہتا ہے، کوشش کریں گے کہ متحد رہیں ، ہم باؤلنگ میں اچھا کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن نہیں کرپائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی اننگز کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں 100 کرنے کی خواہش تھی، اللہ نے کرم کیا اور کامیابی ملی۔ پی ایس ایل میں جو کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں وہ آگے چل کر پاکست...
Image
  عبداللہ بن عباس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حجر اسود جنت سے اترا، وہ دودھ سے زیادہ سفید تھا، لیکن اسے بنی آدم کے گناہوں نے کالا کر دی ا ۔                           (ترمذی     حدیث نمبر 877)
Image
کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں آنے والے  یہ بچے  کون  ہوتے ہیں؟ کچھ روزقبل  قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ ہوا جبکہ اس سے پہلے آسٹریلیا میں کرکٹ ورلڈ کپ ہوا، یہ دونوں ایونٹس یوں تو بالکل مختلف ہیں لیکن ان دونوں میں ایک چیز مشترک ہوتی ہے وہ یہ کہ میچ سے قبل ٹیموں کے قومی ترانے کیلئے کھلاڑی جب میدان میں آتے ہیں تو ان کے ساتھ بچے بھی ہوتے ہیں۔ کیا یہ ان کھلاڑیوں کے بچے ہوتے ہیں یا متعلقہ ممالک کے بچے ہوتے ہیں، بچوں کو ساتھ لانے کا مقصد کیا ہے، یہ سوالات اکثر شائقین کے ذہنوں میں گردش کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بچوں کو ساتھ لانے کا مقصد کیا ہے اور یہ بچے کون ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں کے ساتھ بچوں کا میدان میں آنا پہلے پہل صرف فٹ بال تک محدود تھا لیکن بعد میں کرکٹ میں بھی اس روایت کو اپنالیا گیا اور کرکٹ کے مقابلوں میں بھی کھلاڑیوں کے ساتھ بچے گراؤنڈ میں آتے ہیں۔ ب چوں کو کھلاڑیوں کے ساتھ لانے کی روایت یورپین پریمئر لیگ سے شروع ہوئی، یتیم بچوں کیلئے فنڈ...