ایشیاء کپ 2023 پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ جے شاہ نے ایک بار پھر ایشیاکپ 2023 کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان ایشیاکپ 2023 کے تنازعے نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکوک مزید بڑھادیئے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ ایشیاکپ کے مقام پر شریک ممالک کی ٹیموں سے جواب کا انتظار کررہے ہیں، جس کے بعد حتمی طور پر ایشیاکپ کا مقام طے کیا جائے گا۔ جے شاہ نے انکشاف کیا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے 26.2 ملین امریکی ڈالر کمائے ہیں، اضافی آمدنی پیدا کرنے کا ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر اے سی سی کو واپس بھیج دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان اگر ایشیاکپ سے بائیکاٹ کرتا ہے تو اسے 3 ملین ڈالر تقریبا (ایک ارب روپے) کا نقصان ہوسکتا ہے۔
Posts
- Get link
- X
- Other Apps
قومی کرکٹ ٹیم کے غیر اعلانیہ ہیڈکوچ مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ دیگر عملہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پہلے ہی پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ موجود ہے۔ پی سی بی حکام اور کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتوں کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، مکی آرتھر کی سفارشات پر ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک کا تقرر پہلے ہی کیا جاچکا ہے، جو اس وقت قومی اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں بولنگ کوچ مورنی مورکل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ مکی آرتھر صرف ڈاربی شائر کی نوکری سے فراغت کے دنوں میں ذاتی طور پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
- Get link
- X
- Other Apps
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے معروف یوٹیوبر نادر علی کی یوٹیوب آمدنی کا راز فاش کردیا مشہور پرینک شو P4Pakao سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے نادر علی نے حال ہی میں شعیب اختر کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان شعیب اختر نے نادر علی کی یوٹیوب آمدنی کا راز فاش کرتے ہوئے کہا کہ آپ یوٹیوب سے ماہانہ 6 سے 7 کروڑ روپے کما رہے ہیں ہم نے اس حوالے سے تحقیق کی ہے۔ شعیب اختر کی جانب سے اپنی آمدنی کے انکشاف پر نادر علی نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ چھ سات کروڑ افغانی؟ جس پر شعیب اختر نے انہیں بتایا کہ اب تو افغانی کرنسی بھی ہم سے مضبوط ہوچکی ہے۔ نادر علی نے شعیب اختر سے کہا کہ وہ اتنی رقم نہ بتائیں کہ ایف بی آر والے پیچھے لگ جائیں لیکن اعتراف کیا کہ آپ آن لائن بہت اچھی آمدن حاصل کرسکتے ہیں، یوٹیوب بہت اچھی کمائی فراہم کرتا ہے اور بعض اوقات 6 سے 7 کروڑ سے بھی زیادہ کمایا جاسکتا ہے۔ شعیب اختر نے نادر علی سے سوال کیا کہ اب جبکہ آپ یوٹیوب سے اچھی کمائی کرتے ہیں تو لوگوں کو بھی اچھا یوٹیوبر بننے کے لیے کوئی مشورہ دیں۔ جس پر جواب دیتے ہوئے نادر علی نے کہا کہ...
- Get link
- X
- Other Apps
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کی نصف سینچری کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ کیوی کمنٹیٹر نے کہا کہ رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے نصف سنچری تک پہنچنے کیلئے اپنی اننگز کو سست کردیا جس نے انکی ٹیم کو نقصان پہنچایا، انہوں نے 42 سے 50 رنز بنانے کیلئے 10 گیندوں کا سامنا کیا۔کمنٹری کرتے ہوئے سائمن ڈول نے کہا کہ کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا تو وہ تابڑ توڑ بلےبازی کررہے تھے لیکن نصف سینچری کے سنگ میل کی وجہ سے وہ سست بیٹنگ کرنے لگے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ٹی20 فارمیٹ میں اب ان چیزوں کی گنجائش ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 213 رنز کا ہدف دیا تھا جو مخالف ٹیم نے سنسنی خیز انداز میں میچ کی آخری بال پر حاصل کیا، اس میچ میں مجموعی طور پر 27 چھکے لگے۔ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران نے 19 گیندوں پر 62 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ قبل ازیں سائمن ڈول نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پر بھی تنقید کی تھی، انہوں ...
- Get link
- X
- Other Apps
شاداب کا ستارہ گردش میں آتے آتے رہ گیا قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا ستارہ گردش میں آتے آتے رہ گیا، نائب کپتانی بچ گئی۔ورلڈکپ سے قبل شاداب خان کو آرام نہ دینے کا بابر اعظم کا مشورہ بھی سلیکٹرز نے تسلیم کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں شاداب خان کو آرام دینے کا ذہن بنا لیا تھا، انھیں افغانستان سے میچز میں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی لیکن ٹیم سیریز میں شکست کھا بیٹھی،اس دوران ایک میڈیا کانفرنس میں شاداب نے یہ بھی کہا کہ اب لوگوں کو آرام کرنے والے بابر اعظم اور محمد رضوان کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا۔ اس بیان کو اعلیٰ حلقوں نے پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا، شاداب کو آرام دینے اور نائب کپتانی سے محروم کرنے کی خبریں جب لیک ہوئیں تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا۔ سابق ٹیسٹ اسٹارز نے بھی اس کی مخالفت کر دی، ٹویٹر پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کےخلاف ٹرینڈ تک چل گیا، ایسے میں حکام نے فیصلہ تبدیل کر لیا، بابر اعظم کی حمایت بھی شاداب کے کام آ گئی۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے بورڈ پر زور دیا کہ ورلڈکپ سے قبل مزید ...
- Get link
- X
- Other Apps
Aleem Dar given guard of honour after final Test of umpiring career Aleem Dar decided to step down from the International Cricket Council (ICC) Elite Panel of Umpires after 19 years last month. The 54-year-old officiated for the last time during the one-off Test between Bangladesh and Ireland which ended in a seven-wicket win for the hosts on the final day. The players on both sides along with Dar’s fellow umpire bid farewell to him as he walked off the field at the conclusion of the game. Dar, who had been a part of the Elite Panel since its inception in 2002, officiated more Tests and ODIs than any other umpire and is second in T20Is, behind compatriot Ahsan Raza. He holds the record of officiating record 436 international matches including four World Cup finals.
- Get link
- X
- Other Apps
ولیمسن کے بعد شکیب الحسن بھی ’’آئی پی ایل‘‘ سے باہر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر ہوگئے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی نمائندگی اور ذاتی وجوہات کے باعث شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آگاہ کردیا ہے۔انتظامیہ کی منظوری ملنے کے بعد فرنچائز متبادل کی تلاش کا عمل شروع کرے گی۔ اس سے پہلے وکٹ کیپر بلےباز لٹن داس بھی آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے باعث پنجاب کنگز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے، شیکب الحسن اور لٹن داس دونوں پلئیرز آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔بنگلہ دیش کو 9، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنا ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے، ورلڈکپ سے قبل سینئر کرکٹر کی انجری نے بورڈ کو بھی پریشان کردیا ہے
- Get link
- X
- Other Apps
ون ڈے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے میچز انڈیا سے بنگلا دیش منتقل کیے جانے کا امکان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے دبئی میں ہونے والے اجلاسوں میں غیررسمی طور پر اس بات پرغور کیا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظراکتوبر میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کےمیچز بنگلا دیش منتقل کردیے جائیں۔ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اس سلسلے میں ایشیا کپ کے ماڈل کو سامنے رکھا جارہا ہے جو پاکستان میں کھیلا جائے گا مگر انڈیا کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کیے جائیں گے۔ آئی سی سی کے اجلاسوں کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی غیررسمی بات چیت میں پاکستان کرکٹ بورڈ نےتجویز دی ہے کہ ایشیا کپ کے ماڈل کا اطلاق ورلڈ کپ پر بھی کیا جاسکتا ہے۔ون ڈے ورلڈ کپ 2023 پانچ اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی شرکت کا انحصار ایشیا کپ کے حوالے سے بھارت کے فیصلے پر ہوگا۔ آئی سی سی کے اجلاسوں میں پاکستان کے میچز بنگلادیش منتقل کرنے کے امکان پرمحض ایک آپشن کے طور پر غیررسمی تب...
- Get link
- X
- Other Apps
بابراعظم کو بھارتی اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا گیا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) نے آٹھویں جماعت کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تصویر بھارت کے نامور کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کے ہمراہ نصاب میں شامل ہے۔ آٹھویں جماعت کی اسپورٹس کی اس کتاب میں سوال کیا گیا ہے کہ کرکٹرز کو انکی عرفیت سے ملائیں جبکہ جواب میں بابراعظم عرف بوبی بھی درج ہے۔ بابراعظم کے علاوہ اس سوال میں دیگر بین الااقوامی کرکٹرز میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل شامل ہیں۔بھارتی نصاب میں بابراعظم کا تذکرہ دنیا بھر میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستانی کپتان کو حال ہی میں تینوں فارمیٹس میں بہترین پرفارمنس پر آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2022 کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی سے نوازا گیا۔ اسی طرح گزشتہ برس بابراعظم کی کور ڈرائیو کو نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کیا گیا تھا، بابراعظم اپ...
- Get link
- X
- Other Apps
کیویز کے دورہ پاکستان کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، راولپنڈی 1 کے بجائے 2 ون ڈے میچز کی میزبانی کرسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے گی، باقی 2 ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کرائے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے بھی پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Asia Cup 2023 Najam Sethi hits back at Asian Cricket Council پاکستان کی بائیکاٹ کی دھمکی بھارت کو بیک فٹ پر لے آئی، بھارت نے ایشیاکپ کے ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ پر آمادگی ظاہر کردی ۔ بلیو شرٹس اپنے میچز کسی اور ملک میں کھیلے گی جبکہ دیگر ٹیمیں پاک سرزمین پر اپنے میچز کھیلیں گی۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں آئی سی سی میٹنگ کے اطراف میں ہونے والی ملاقات میں ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران نے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان سے کہا گیا کہ میزبانی سے دستبردار ہو کر اسے سری لنکا یا بنگلہ دیش سے تبدیل کرلے،2 سال بعد شاید پاک بھارت تعلقات بہتر ہوچکے ہوں تب اپنے ملک میں ایشیاکپ کا انعقاد کرلے،البتہ پی سی بی حکام نے سختی سے یہ تجویز مسترد کرتے ہوئے یہ دھمکی دے دی کہ اگر ایسا کرنا ہے تو ہمارے بغیر ہی ایونٹ کا انعقاد کروالیں۔ جس پر جواب دیا گیا کہ سوچ لیں اس سے آپ کو 3 ملین ڈالرز کا تو فوری نقصان ہوجائے گا مگر پاکستان نہ مانا اور کہا کہ ہمیں پیسے نہیں اپنے شائقین کے جذبات کا خیال رکھنا ہے۔ ہم بھارت کی مجبوری سمجھتے ہیں مگر اس مسئلے کو اب حل ہوجانا چاہیے کیونکہ آگے ورلڈکپ ...
- Get link
- X
- Other Apps
بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ 2023 کی ممکنہ تاریخیں اور وینیوز شارٹ لسٹ بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا ممکنہ طو پر آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جن وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا ان میں بنگلورو، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، اندور، راجکوٹ، ممبئی اور احمد آباد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 46 دنوں کے دوران 48 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ایک سال قبل کیا جاتا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت سے منظوری ملنے کا انتظار ہے، جس میں دو اہم مسائل ٹورنامنٹ کے لیے ٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ویزا کلیئرنس ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی ایونٹ کے میزبان ملک کو حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ لینا ہوتی ہے تاہم ہندوستان کے قوانین اس طرح کی ٹیکس چھوٹ کی اجازت نہیں دیتے جس کا تقاضہ آئی سی سی کی طرف سے کیا گیا ہے، اگر بی سی سی آئی ٹیکس چھ...
- Get link
- X
- Other Apps
ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا غرور خاک میں مل گیا، بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میں 4 وکٹ سے فتحیاب ہوکر ٹرافی قبضے میں کرلی۔ دوسرے ٹی 20 میں انگلش بیٹنگ لائن بنگلہ اسپنر مہدی حسن مرزا کے سامنے ریت کی دیوار بن گئی، پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 117رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ بین ڈکٹ 28 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے، اوپنر فل سالٹ نے 25 رنز بناکر کچھ ہمت دکھائی، معین علی 15، سام کرن 12 اور ریحان احمد 11 رنز کے ہمراہ انفرادی اسکور کودہرے ہندسے تک پہنچا پائے، 13 رنز بطور ایکسٹراز انگلش ٹیم کو ملے، مہدی حسن نے 12رنز دیکر4 وکٹیں حاصل کیں، شکیب الحسن اور حسن محمود نے بھی ایک ایک وکٹ اپنے نام کی، بنگلہ دیش کے پیسرز تسکین احمد اور مستفیض الرحمن نے بھی ایک ایک پلیئر کو پویلین واپس روانہ کیا۔ میزبان بنگلہ دیشن نے مقررہ ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹ پر 120 رنز بناکر حاصل کرلیا، نجم الحسن شانتو نے 47 گیندوں پر 46 رنز ناٹ آئوٹ کی شاندار اننگز کھیلی ، اس اننگز میں 3 چوکے شامل رہے، مہدی حسن مرزا نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی جوہر دکھاتے ہوئے 20 رنز بنائے، توحید حیدری 17 رنز بناکر نمایاں رہے، شکیب الحسن اس ...
- Get link
- X
- Other Apps
اللہ پر توکل حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اگر تم اللہ تعالیٰ پر ایسے ہی توکل کرو جیسا کہ اس پر توکل کرنے کا حق ہے، تو وہ تم کو ایسے رزق دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے، وہ صبح میں خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر لوٹتے ہیں ۔ (سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 4164)
- Get link
- X
- Other Apps
بڑے ہدف کے باوجود کوئٹہ سے کیوں ہارے؟ بابر اعظم نے شکست کی وجہ بتا دی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر طرح کی باؤلنگ کی لیکن جیسن رائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بہت اچھا کھیلا، پنڈی کی وکٹ بیٹنگ کے لئے ہمیشہ سے موضوع ہوتی ہے، جس کا فائدہ ہم نے اٹھایا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اتنے بڑے اسکور کے باوجود شکست پر مایوسی ہوئی مگر اگلے میچز میں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ شکست میں ہماری غلطیاں بھی بہت تھیں، جن پر آئندہ قابو پانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اچھا اور خراب چلتا رہتا ہے، کوشش کریں گے کہ متحد رہیں ، ہم باؤلنگ میں اچھا کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن نہیں کرپائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی اننگز کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں 100 کرنے کی خواہش تھی، اللہ نے کرم کیا اور کامیابی ملی۔ پی ایس ایل میں جو کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں وہ آگے چل کر پاکست...
- Get link
- X
- Other Apps
کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں آنے والے یہ بچے کون ہوتے ہیں؟ کچھ روزقبل قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ ہوا جبکہ اس سے پہلے آسٹریلیا میں کرکٹ ورلڈ کپ ہوا، یہ دونوں ایونٹس یوں تو بالکل مختلف ہیں لیکن ان دونوں میں ایک چیز مشترک ہوتی ہے وہ یہ کہ میچ سے قبل ٹیموں کے قومی ترانے کیلئے کھلاڑی جب میدان میں آتے ہیں تو ان کے ساتھ بچے بھی ہوتے ہیں۔ کیا یہ ان کھلاڑیوں کے بچے ہوتے ہیں یا متعلقہ ممالک کے بچے ہوتے ہیں، بچوں کو ساتھ لانے کا مقصد کیا ہے، یہ سوالات اکثر شائقین کے ذہنوں میں گردش کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بچوں کو ساتھ لانے کا مقصد کیا ہے اور یہ بچے کون ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں کے ساتھ بچوں کا میدان میں آنا پہلے پہل صرف فٹ بال تک محدود تھا لیکن بعد میں کرکٹ میں بھی اس روایت کو اپنالیا گیا اور کرکٹ کے مقابلوں میں بھی کھلاڑیوں کے ساتھ بچے گراؤنڈ میں آتے ہیں۔ ب چوں کو کھلاڑیوں کے ساتھ لانے کی روایت یورپین پریمئر لیگ سے شروع ہوئی، یتیم بچوں کیلئے فنڈ...
- Get link
- X
- Other Apps
بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں روٹھی فارم کو منانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔ آسٹریلیا سے جاری ہوم ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی اب تک 13، 22، 20، 44 اور 12 رنز ہی بنا پائے ہیں ۔ ویرات کوہلی کی خراب فارم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ٹیسٹ میچز کی گزشتہ 20 اننگز میں صرف ایک ففٹی ہی بنا سکے ہیں۔بنگلہ دیش کےخلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی نے اپنی اننگز میں 1، 24، 19 ناٹ آؤٹ اور 1 رنز اسکور کئے ، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ویرات کوہلی 20 اور 11رنز بنا سکے ۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں انہوں نے 13، 23 اور 45 رنز اسکور کئے ۔ جنوبی افریقہ سے کھیلی گئی سیریز میں ویرات کوہلی نے 29، 79، 18اور 35 رنز بنائے،جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف36 اور صفر رنز ویرات کوہلی کی کارکردگی کا حصہ رہے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
PSL goes global, Lahore Qalandars Fever grips German football Club پی ایس ایل کا اثر جرمن فٹبال میں بھی نظر آنے لگا ناظرین پی ایس ایل 8 کے مقابلے جاری ہیں ۔ ساری دنیا میں پی ایس ایل ایک مشہور برانڈ بن چکا ہے اور دنیا بھر کے لوگ پی ایس ایل کے میچز دیکھتے ہیں ۔ صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ بڑی بڑی Celebrities بھی پی ایس ایل کے جنون میں مبتلا ہیں ۔ ناظرین حالیہ دنوں جرمنی کے ہیرتھا برلن کلب نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں کیون پرنس گول کے بعد جشن پاکستان کے فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے انداز میں منارہے ہیں۔ اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی اس تصویر میں پاکستانی پیسر اور جرمن فٹبالر دونوں کی تصاویرکو ساتھ دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی لاہور قلندرز کو بھی اس تصویر میں ٹیگ کیا گیا ہے، اس تصویر کے پیغام میں لکھا گیا کہ کیون پرنس پر پی ایس ایل 8کا جنون چھاگیااور ساتھ ساتھ یہ بھی پوچھا گیا کہ جشن منانے کا انداز کس کا زیادہ بہتر ہے۔ناظرین آپ بھی Comment Section میں بتائیے ...
- Get link
- X
- Other Apps
Pakistan vs Afghanistan T20 2023 series schedule | Azam Khan & Imad Wasim back in PAK team پاکستان اور افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کا شیڈول سامنے آگیا، نئے کھلاڑی شامل کئے جانے کا امکان پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچز کا شیڈول سامنے آ گیا ۔ افغانستان کے خلاف سیریز میں چند نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کھیلی جائے گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم 23 مارچ کو شارجہ روانہ ہو گی ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز مارچ کے آخری ہفتہ میں شروع ہو گی ۔افغانستان کے خلاف سیریز میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی واپسی بھی متوقع ہے ۔ اس کے علاو ہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر Batsman اعظم خان کو بھی ٹی ٹوئنٹی لائن اپ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے جبکہ ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے اسامہ میر اور احسان اللہ کو بھی اس سیریز میں موقع دیا جانے کا امکان ہے۔